سال 2023: 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجدنبویؐ میں عبادت کی

IQNA

سال 2023: 28 کروڑ سے زیادہ زائرین نے مسجدنبویؐ میں عبادت کی

9:48 - January 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3515737
ایکنا: سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبویؐ میں عبادت کی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پچھلے سال دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ سےزیادہ زائرین نے عمرہ ادا کیا تھا جب کہ سال 2023 کے دوران 28 کروڑسے زیادہ زائرین نے مسجد نبویؐ میں عبادت کی۔

 

چند روز قبل سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا تھا کہ 2023 میں ساڑھے 13 ملین (ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار) مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو عمرہ زائرین کی ریکارڈ توڑ آمد تھی۔

 

سعودی وزیر کے مطابق گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔/

 

 

ٹیگس: سعودی ، عمرہ ، زائرین
نظرات بینندگان
captcha