قرآن؛ مصر کی بین الاقوامی کتب نمائش میں سے سے زیادہ بکنے والی کتاب

IQNA

قرآن؛ مصر کی بین الاقوامی کتب نمائش میں سے سے زیادہ بکنے والی کتاب

5:50 - February 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3515807
ایکنا: پچاسویں بین الاقوامی قاہرہ بک فئیر کے حکام کے مطابق نمایش میں بڑی مقدار میں قرآن کی خریداری ہورہی ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی صدائے البلد کے مطابق 55ویں قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے کے عہدیداروں نے اس نمائش میں قرآن پاک کی فروخت کے اسٹالز پر زائرین کے وسیع استقبال کا اعلان کیا ہے۔

ان حکام کے مطابق اس نمائش میں پیش کیے گئے مصحف مختلف اشکال اور سائز میں اور سرورق اور پرنٹ میں مختلف خصوصیات کے ساتھ فروخت ہورہے ہیں۔

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے کے اس دور میں قرآن کریم تقسیم کرنے  کے حکمے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قاہرہ کتاب میلے کے شرکاء نے زیادہ تر طباعت شدہ قرآن 14 x 20 سینٹی میٹر کی اوسط کٹوتی کے ساتھ 295 دینار میں دارالنشر سے خریداری کی ہے۔مصحف کی 200 کاپیاں مختلف کٹس، سرورق اور ترجمے کے ساتھ پیش ہوئی ہیں۔

 

اس نمائش کے منتظمین کے مطابق اب تک 2 لاکھ 812 ہزار سے زائد افراد اس نمائش کو دیکھ چکے ہیں۔

مصر طویل عرصے سے اسلامی دنیا میں قرآن مجید کی اشاعت کے اہم مراکز میں سے ایک رہا ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس ملک کے ناشرین نے طباعت کی درخواستوں پر نظرثانی میں سست روی کے ساتھ ساتھ متعدد پابندیوں کی شکایت کی ہے۔

اس سلسلے میں الازہر نے ان مسائل کے حل اور قرآن کی طباعت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مصری پبلشرز یونین کے ساتھ مختلف میٹنگز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔/

 

4197832

نظرات بینندگان
captcha