ختم قرآن کے لیے سعودی مارکیٹ کی عمدہ کاوش + ویڈیو

IQNA

ختم قرآن کے لیے سعودی مارکیٹ کی عمدہ کاوش + ویڈیو

6:41 - February 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3515847
ایکنا: سعودی مارکیٹ نے شیشے کے بکس میں قرآن رکھ کر گزرنے والوں سے دو صفحے تلاوت کی درخواست کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  المواطن نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک اسٹور کے مالک کی جانب سے راہگیروں کو قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دینے کے اقدام کو سوشل نیٹ ورکس کے صارفین نے سراہا ہے۔

اس اقدام میں، جس کی ایک ویڈیو سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوئی ہے، ایک تجارتی مرکز کے مالک نے اپنے اسٹور کی کھڑکی میں قرآن رکھ دیا اور راہگیروں سے کہا کہ وہ جمعہ اور تعطیلات کو چھوڑ کر روزانہ قرآن پاک کے دو صفحات پڑھیں، اور اسے ایک سال کے دوران ختم کریں، اس نے قرآن پاک کی تلاوت کے لیے ایک دلچسپ اقدام کو استعمال کیا۔

 

اس اقدام کے تحت راہگیروں کی ایک بڑی تعداد قرآن پاک کے دو صفحات کی تلاوت کے لیے تھوڑا وقت صرف کر کے اس سالانہ ختم قرآن پروگرام میں شرکت کر سکتی ہے۔

راہگیروں کے فارغ وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختراعی انداز میں قرآن کی تلاوت کرنے کا یہ اقدام ان لوگوں کے لیے تلاوت قرآن کا ایک مناسب متبادل ہو سکتا ہے جنہیں قرآن پڑھنے کے روایتی اور باقاعدہ محفلوں میں جانے کا موقع نہیں ملتا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4199156

نظرات بینندگان
captcha