رمضان المبارک میں ۲۰۰ مصری قاری دیگر ممالک بھیجوائے جائیں گے

IQNA

رمضان المبارک میں ۲۰۰ مصری قاری دیگر ممالک بھیجوائے جائیں گے

5:08 - March 08, 2024
خبر کا کوڈ: 3515994
ایکنا: وزارت اوقاف کے مطابق رمضان المبارک میں دو سو سے زائد علما اور قاری دیگر ممالک کو روانہ کیے جائیں گے۔

ایکنا نیوز- الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا میں اعتدال پسند سوچ کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 

مصر کی وزارت خارجہ سے موصول ہونے والے خطوط کی بنیاد پر اور دنیا کے مختلف ممالک سے ائمہ و قراء کی مانگ میں اضافہ کے پیش نظر وزارت اوقاف رمضان المبارک کے دوران مختلف ممالک میں 200 سے زائد اماموں اور قاریوں کو بھیجے گی۔

 

چنانچہ 23 امام و قراء جرمنی، 23 برازیل، 16 امریکہ، 11 تنزانیہ، 11 وینزویلا، 10 کینیڈا، 7 آسٹریلیا، 6 انگلینڈ، 7 یو اے ای اور کچھ کو دوسرے ممالک ارسال کیے جائیں گے۔/

 

4203772

نظرات بینندگان
captcha