ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیوم السابع نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محمود عادل عبدالسمیع نامی نوجوان مصری کی اپنے دوست کے ساتھ سورہ مبارکہ طہٰ کی آیات کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ سورہ مبارکہ طہٰ کی درج ذیل آیات کی تلاوت کر رہے ہیں۔
وَمَا تِلْكَ بِـيَمِيْنِكَ يَا مُوْسٰى (17) ↖
اور اے موسٰی تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے۔
قَالَ هِىَ عَصَاىَۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَيْـهَا وَاَهُشُّ بِـهَا عَلٰى غَنَمِىْ وَلِىَ فِيْـهَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى (18) ↖
کہا یہ میری لاٹھی ہے، اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لیے اور بھی فائدے ہیں۔
قَالَ اَلْقِهَا يَا مُوْسٰى (19) ↖
فرمایا اے موسٰی اسے ڈال دو۔
فَاَلْقَاهَا فَاِذَا هِىَ حَيَّةٌ تَسْعٰى (20) ↖
پھر اسے ڈال دیا تو اسی وقت وہ دوڑتا ہوا سانپ ہوگیا۔
قَالَ خُذْهَا وَلَا تَخَفْ ۖ سَنُعِيْدُهَا سِيْـرَتَـهَا الْاُوْلٰى 21) ↖
فرمایا اسے پکڑ لے اور نہ ڈر، ہم ابھی اسے پہلی حالت پر پھیر دیں گے۔
4215033