ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں ایرانی صدر کی شہادت کے حوالے سے تعزیتی پروگرام جاری ہے جہاں مختلف تنظمیں اور ادارے مجالس و محافل منعقد کررہے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم نے ایرانی سفیر سے ایرانی صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت میں غم کا اظھار کیا۔
پاکستان میں ایرانی سفیر، رضا امیری مقدم نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں سفارتخانے کی وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے۔
عمران خان کا تعزیتی پیغام
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری تعزیت اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور قیادت کے ساتھ ہے، ہم ان کے غم اور آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی المناک موت کا سن کر ہمیں گہرا رنج ہوا ہے، انہوں نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لئے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری تعزیت اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور قیادت کے ساتھ ہے، ہم ان کے غم اور آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بلوچستان میں یوم سوگ
حکومت پاکستان، کابینہ ڈویژن کے حکم کی تعمیل میں حکومت بلوچستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ برادرانہ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی معززین کے افسوسناک انتقال پر حکومت بلوچستان نے منگل 21 مئی 2024 کو صوبے میں قومی سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
پاکستان کا قومی پرچم 21 مئی 2024 کو پورے صوبے میں سرنگوں رہے گا
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پاکستان میں ایرانی سفیر سے ایرانی صدر عزت مآب ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلی کے علاوہ صوبائی وزرا حاجی علی مدد جتک ،میر فیصل جمالی،میر ظہور بلیدی ،سلیم احمد کھوسہ ،میر شعیب نوشیروانی،و دیگر بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔
کوئٹہ میں پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند ،میر برکت رند رکن اسمبلی حاجی زابد ریکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔/