ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 35ویں برسی امام بارگاہ و مسجد امام رضا علیہ السلام واقع علمدار روڑ کوئٹہ میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جس میں شیعہ سنی علمائے کرام ، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے امام خمینی کو عصر حاضر کا مرد آہن قرار دیتے ہوئے انہیں مظلومین کے لیے امید کا کرن قرار دیا اور کہا کہ انکی بدولت اسلام کو حیات نو ملی اور دنیا بھر میں مظلوموں کی تحریکوں کا تقویت ملی اور آج اسی انقلاب کی بدولت محرومین کا غلبہ واضح دیکھائی دے رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مجلس ترحیم میں قرآنی خوانی کے علاوہ کوئٹہ کے معروف جوان قراء نے اعزازی تلاوت کی اور امام خمینی کے لیے ختم قرآن کی محفل بھی سجائی گیی تھی۔/