مصری آرٹسٹ اور تفسیر قرآن اشاروں کی زبان میں

IQNA

مصری آرٹسٹ اور تفسیر قرآن اشاروں کی زبان میں

5:58 - June 15, 2024
خبر کا کوڈ: 3516579
ایکنا: اسماعیل فرغلی، نے اشاروں کی زبان میں تفیسر قرآن پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایکنا نیوز، اخبار الیوم نیوز کے مطابق ، مصری مصور اسماعیل فرغلی نے بہرے اور کم سننے والے مصریوں کے لیے اشاروں کی زبان میں قرآن کی تفسیر فراہم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔
ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے منصوبے کی تفصیلات بتائی۔ فرغلی کے مطابق اس پروجیکٹ کا خیال ان کے ذہن میں اس وقت آیا جب ان کے ایک دوست نے ان سے بہروں اور سماعت سے محروم افراد کے شو میں شرکت کے لیے کہا۔ انہوں نے مزید کہا: "اس کے بعد مجھے اس مسئلے میں دلچسپی پیدا ہوئی، مصر میں 80 لاکھ سے زیادہ لوگ بہرے یا سماعت سے محروم ہیں اور ان میں سے 90 فیصد سے زیادہ ناخواندہ ہیں، میں نے انہیں معاشرے میں واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔"

اس مصری فنکار کے مطابق، اس نے مصر کے دارالافتا سے رابطہ کیا تاکہ بہروں اور سماعت سے محروم افراد کے لیے نماز جمعہ کے خطبات کا ترجمہ کرنے کے امکان کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔ اس سوال کے جواب میں دارالافتاء نے واضح کیا: جمعہ کی نماز کا خطبہ سننا مستحب ہے لیکن نماز جمعہ فرض ہے۔ فرغالی نے تاکید کی: ماہرین کی مدد سے ہم اشاروں کی زبان میں قرآن کی تفسیر تیار کر رہے ہیں اور بہرے اور سماعت سے محروم افراد میں ناخواندگی کو ختم کرنے کے مقصد سے اشاروں کی زبان میں تدریسی مواد بھی تیار کر رہے ہیں۔ 

حالیہ برسوں میں، معذوروں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے، بریل میں قرآن کی تیاری اور وسیع پیمانے پر طباعت کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں قرآن پاک کے تراجم اور تفسیروں کے مجموعوں کی تیاری اور تدوین کے لیے وسیع پروگرام کیے گئے ہیں۔ بہرے اور سماعت سے محروم افراد ان پروگراموں میں سب سے اہم رہے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق اس شعبے میں معیاری سطح تک پہنچنے کے لیے ابھی ایک طویل راستہ باقی ہے۔
 

4221424

نظرات بینندگان
captcha