ایکنا نیوز- اسٹریٹ ٹائمز کے مطابق، تھائی لینڈ کے نارتھیواٹ میں اسلامک کلچرل ہیریٹیج میوزیم اور قرآنی ایجوکیشن سینٹر نے قرآن پاک کے تاریخی نسخوں سمیت 78 تاریخی نوادرات کا مجموعہ آویزاں کرکے عوام کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔
اس میوزیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حازمی صالح نے بتایا کہ یہ نسخے 150 سے 1100 سال پرانے ہیں۔
یہ عجائب گھر، جو اس ملک کے جنوب میں مسلم آبادی والے علاقے ینگو میں ناراتھیوات صوبے سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس میں ایسے کام موجود ہیں جو تھائی لینڈ، چین اور یمن کی کمیونٹیز کے اسلامی ورثے کو ظاہر کرتے ہیں۔
صالح نے کہا: ملائشیا اور دیگر ممالک کے سیاحوں سمیت زائرین ان منفرد کاموں کو دیکھ سکتے ہیں۔
یہ مجموعہ قرآن کے نسخوں میں شامل ہے اور اس میں جزیرہ نما مالائی اور عرب دنیا کے متنوع مضامین پر مشتمل ہے جن میں شکار، لسانیات، علم نجوم، فلکیات، جہاز سازی، نیویگیشن، اور ممتاز مسلمانوں کی سوانح حیات کی تصویر کشی کی گیی ہے۔
صالح نے ان کاموں کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر قرآن کے نسخوں کو، جو چمڑے کے غلاف اور کاغذ یا جلد سے بنے ہوئے ہیں، وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ قرآن کریم سیاہی سے مختلف سائز میں جاوانی یا عربی رسم الخط میں لکھے گئے ہیں۔ وہ چینی-مالائی-عربی نمونوں سے مزین ہیں اور خوبصورت سونے کے کاموں سے مزین ہیں۔
اسلامی نمونے کا میوزیم اور قرآن کے پرانے نسخوں کو ذخیرہ کرنے کا مرکز جنوبی تھائی لینڈ کے معروف اسلامی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ مرکز اس وجہ سے بنایا گیا تھا کہ تھائی لینڈ کا جنوبی حصہ مسلم ہے اور اس علاقے میں پائے جانے والے قرآن کے پرانے نسخوں کے ساتھ ساتھ اسلامی ثقافتی اور فنی کاموں کو مربوط اور محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس مرکز میں اسلامی اور قرآنی علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں جو کہ وزارت ثقافت اور تھائی لینڈ کے جنوبی صوبوں کی انتظامی تنظیم کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
اس سنٹر میں 100 سے 800 سال کی عمر والے قرآن کے 70 پرانے نسخے رکھے گئے ہیں اور اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد عوام کے لیے اس سنٹر کا دورہ کرنا اور اس کے تربیتی کورسز میں شرکت ممکن ہو سکے گی۔/
4221756