امریکی صدر کی عید پر پیغام مبارکبادی !

IQNA

امریکی صدر کی عید پر پیغام مبارکبادی !

6:39 - June 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3516595
ایکنا: امریکی صدر نے عید قربان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام فوبیا اور مسئلہ فلسطین کے حل پر تاکید کی ہے.

ایکنا نیوز کے مطابق تقریر میں انہوں نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسلامو فوبیا سے لڑنے اور فلسطین میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں۔
اپنی تقریر میں، جسے وائٹ ہاؤس نے جاری کیا، انہوں نے کہا:  امریکی مسلمانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بائیڈن نے مزید کہا: اس سال دنیا بھر سے تقریباً بیس لاکھ مسلمان حج میں شرکت کریں گے۔ یہ ایک مقدس سفر ہے جو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو اکٹھا کرتا ہے اور ہم انہیں حج کی مبارکباد دیتے ہیں۔

اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہزاروں بچوں سمیت کئی بے گناہ لوگ مارے گئے۔ خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور میری حکومت جنگ کو ختم کرنے، تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے، انسانی امداد فراہم کرنے اور دو ریاستی حل کے لیے کام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی: میں اب بھی اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ دو ریاستی حل ہی فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے پائیدار امن کے حصول، غزہ میں تشدد کے خاتمے اور بالآخر جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میں امریکہ میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہوں، امریکی مسلمانوں اور عرب امریکیوں بشمول فلسطینیوں اور دیگر کے خلاف نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

بائیڈن نے دعویٰ کیا: میری انتظامیہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر اس حال میں عید کی مبارکباد پیش کررہا ہے جہاں انکی سرپرستی میں اسرائیل چالیس ہزار فلسطینیوں کو تہہ تیغ کرچکا ہے۔/

 

4221960

نظرات بینندگان
captcha