تاتارستان میں خطی نسخوں کی نمائش

IQNA

تاتارستان میں خطی نسخوں کی نمائش

5:39 - October 17, 2024
خبر کا کوڈ: 3517295
ایکنا: ابن سینا فاونڈیشن اور نور میکروفیلم مرکز کے تعاون سے قرآنی خطاطی سے مشابہت رکھنے والے خطی نسخوں کی نمایش منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب، :islamfond.ru: کے حوالے سےمطابق، اس نمائش کا افتتاح گذشتہ روز کو ہوا، جس میں دہلی، بھارت میں واقع مائیکروفلم نور مرکز نے نایاب قرآن مجید کے اعلیٰ معیار کی نسخوں کی نمائش کی۔
 
منتظمین کے مطابق، اس نمائش میں ایران، روس، بھارت اور وسطی ایشیا میں چھپنے والی اسلامی کتابوں کا انتخاب پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتب زیادہ تر ابن سینا فاؤنڈیشن، کازان فیڈرل یونیورسٹی کی علمی لائبریری، اور کازان کریملن میوزیم سے اس نمائش میں لائی گئی ہیں۔
 
نمائش میں 10ویں سے 15ویں صدی عیسوی کے نایاب قرآن کے اعلیٰ معیار کی کاپیاں، تفاسیر اور روسی اکیڈمی آف سائنسز کے مشرقی نسخوں، اور آستان قدس رضوی لائبریری کی نسخوں کے ترجمے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فارسی ادب کے شاہکار، جیسے فردوسی کا "شاہنامہ" اور نظامی کا "خمسه"، جنہیں 15ویں صدی کے اسلامی مصور کمال الدین بہزاد کی تصاویر سے مزین کیا گیا ہے، بھی نمائش میں دکھائی دیے۔

برگزاری نمایشگاه نسخ همانند خطی قرآن در تاتارستان


 
اس نمائش میں ولگا، خانات کازان اور روسی سلطنت کے مسلم شعراء اور متکلمین کے کام، اور 18ویں اور 19ویں صدی کے تاتاری نسخے بھی کازان فیڈرل یونیورسٹی کے ذخیرے سے نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

برگزاری نمایشگاه نسخ همانند خطی قرآن در تاتارستان


 
ابن سینا فاؤنڈیشن کی کوشش سے نمائش کا ایک حصہ سورہ شمس کی آیات کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، اور ان صفحات کو نمائش میں رکھا گیا ہے جو اس مبارک سورت اور اس کی تفاسیر پر مشتمل ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق یہ نمائش 31 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔/

 

4242687

نظرات بینندگان
captcha