بائیسویں بین الاقوامی ماسکو مقابلوں کا اعلان

IQNA

بائیسویں بین الاقوامی ماسکو مقابلوں کا اعلان

5:16 - October 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3517313
ایکنا: بائیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے تیس ممالک سے قرآء شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز، دم رف سے منقولہ خبر کے مطابق، ماسکو شہر 6 سے 8 نومبر  تک بائیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کی میزبانی کرے گا، جو دنیا اسلام کے سب سے بڑے ثقافتی اور مذہبی واقعات میں سے ایک شمار ہوتے ہیں۔
 
یہ مقابلے روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کے روحانی ادارے اور قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے اشتراک سے منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک کے شرکاء اپنی قرآن حفظ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
 
شرکاء 6 اور 7 نومبر کو ماسکو کی جامع مسجد میں اپنے پروگرام پیش کریں گے، اور ان پروگراموں میں شرکت کے لیے عام لوگوں کا داخلہ آزاد ہے۔
 
اختتامی تقریب 17 نومبر کو ماسکو کے ہوٹل کاسموس کے کنسرٹ ہال میں منعقد کی جائے گی، جہاں شرکاء اور حاضریں "گنجینۂ قرآن" کے عنوان سے ایک روحانی مظاہرہ دیکھ سکیں گے۔ اس تقریب میں، ایک روایت کے مطابق، عمرہ کی زیارت کے ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 
بیست و دومین دوره مسابقات بین‌المللی قرآن مسکو برگزار می‌شود


 
اس سال کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی حافظ قرآن محمدرسول تکبیری کریں گے۔ پچھلے سال حسین خانی‌بیدگلی، ایران کے نمائندے نے ماسکو میں ہونے والے اکیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا، جبکہ روس اور بھارت کے نمائندوں نے بالترتیب پہلا اور تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔/

4243185

نظرات بینندگان
captcha