یمنی خطاط کو عثمان طه کتابت کی اجازت مل گئی

IQNA

یمنی خطاط کو عثمان طه کتابت کی اجازت مل گئی

5:20 - October 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3517314
ایکنا: یمنی خطاط حسن البکولی، نے عثمان طه، خط میں کتابت کی اجازت حاصل کرلی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، "المشهد الیمنی" سے منقولہ خبر میں حسن البکولی نے بتایا کہ اس نے عثمان طہ، جو کہ عربستان میں قرآن کے معروف خطاط اور کاتب ہیں، سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد، عثمان طہ نے البکولی کو قرآن کی کتابت کی اجازت دی، بشرطیکہ وہ پورے قرآن کو کتابت کریں۔
 
یمنی خطاط نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عثمان طہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس ملاقات کی اہم باتوں کو بیان کیا:
- عاجزی خط کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے، جبکہ تکبر اور غرور خط کی خوبصورتی کو ختم کر دیتے ہیں۔
- عثمان طہ نے اب تک 14 بار قرآن کی کتابت کی ہے۔
- عثمان طہ نے کہا کہ میرے جسم کے ہر حصے میں کمزوری آ چکی ہے، سوائے میرے دائیں ہاتھ اور آنکھوں کے؛ لیکن ان دو اعضا کی بدولت میں اب بھی خود کو سات سال کا محسوس کرتا ہوں۔
- میں تمہیں قرآن کی کتابت کی اجازت دیتا ہوں، بشرطیکہ تم پورے قرآن کی کتابت کرو۔
- تمہارا خط بہت خوبصورت ہے اور تمہارا مستقبل روشن ہے۔
 
شیخ عثمان حسین طہ، قرآن کریم کے معروف کاتب ہیں، اور ان کے خط میں کتابت شدہ قرآن کئی دہائیوں سے دنیا کے مختلف ممالک، بشمول ایران، میں شائع ہو رہا ہے۔ بلاشبہ حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ قرآن کی اشاعت عثمان طہ کے خط میں ہوئی ہے۔
 
عثمان طہ کے خط میں کتابت شدہ قرآن سعودی عرب میں ملک فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس کی جانب سے شائع کیا گیا ہے اور اب یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دستیاب ہے۔/

 

4243354

نظرات بینندگان
captcha