ایکنا نیوز، القسطل نیوز ویب سائٹ کے مطابق، کل بھی گزشتہ دنوں کی طرح ایک ہزار سے زیادہ صہیونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اشتعال انگیز اقدامات کیے۔
یہ اقدام چھٹے دن مسلسل اس موقع پر کیا گیا جسے عبرانی میں "عید العرش" کہا جاتا ہے۔
انتہا پسند صہیونیوں کا یہ حملہ مسجد الاقصی پر سخت سکیورٹی حصار میں کیا گیا۔ وادی حلوہ انسانی حقوق کی معلوماتی مرکز نے اعلان کیا کہ ان حملوں کی حفاظت کے لیے قابض فورسز مسجد، اس کے داخلی راستوں اور اس تک جانے والی سڑکوں پر اور مقبوضہ قدس کے مختلف مقامات پر تعینات تھیں۔
اس مرکز کے مطابق، آبادکاروں نے مسجد میں شیپور بجایا، تلمودی رسومات ادا کیں، اور درخت خرما سمیت نباتاتی نذریں ساتھ لے کر آئے۔ انہوں نے یہ رسومات خاص طور پر باب القطانین اور باب الاسباط کے میدان غزالی کے دروازوں پر انجام دیں۔
اس سے قبل مشہور انتہا پسند بن گویر نے ایک بیان میں کہا تھا: "ہماری پالیسی یہ اجازت دیتی ہے کہ ہم معبد کے پہاڑ (مسجد الاقصی) میں نماز ادا کریں۔ قانون اس جگہ پر یہودیوں اور مسلمانوں دونوں کے لیے برابر ہے اور میرا ارادہ ہے کہ وہاں ایک کنیسہ تعمیر کروں۔
صہیونی آبادکاروں کا یہ حملہ اس وقت ہو رہا ہے جب صہیونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 (15 محرم 1445) کو "طوفان الاقصی" جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی اس مقدس مسجد کو محاصرے میں لے لیا تھا۔ مسجد کے ارد گرد لوہے کی رکاوٹیں اور سخت حفاظتی اقدامات نافذ کر کے فلسطینی نمازیوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔/
4243735