فلسطینی حافظ قرآن ڈاکٹر کی غزه میں شہادت

IQNA

فلسطینی حافظ قرآن ڈاکٹر کی غزه میں شہادت

5:29 - October 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3517338
ایکنا: غزہ اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ اور حافظ قرآن «أشرف الجدی»، کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایکنا نیوز، "عربی ۲۱" نیوز کے مطابق جمعرات کو اسلامی یونیورسٹی غزہ کے نرسنگ کالج کے سربراہ اشرف الجدی، نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔
 
اشرف الجدی نوار غزہ کے معروف علمی شخصیت اور صحت عامہ کے شعبے کے ممتاز ماہرین میں سے تھے۔ ان کی علمی سرگرمیوں میں مختلف عرب اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں صحت سے متعلق تحقیقی جائزے اور امریکی جریدے "Near Sing Open" میں تحقیقی مقالوں کا جائزہ شامل تھا۔
 
طبی شعبے میں اپنی خدمات کے علاوہ، شہید الجدی نوار غزہ میں حافظِ قرآن بھی تھے اور صہیونی حملے سے قبل اس علاقے کے قرآنی منصوبہ "صفوة الحفاظ" (حافظان برتر) میں حصہ لے چکے تھے۔
 
اس شہید ڈاکٹر نے قرآن کی قرات کا اجازت نامہ بھی حاصل کیا تھا، جو سند کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچتا ہے۔ ان کے دیگر قرآنی اعزازات میں غزہ کے ممتاز قاری حضرات سے قرات کے اجازت نامے کا حصول بھی شامل تھا۔
 
سوشل میڈیا صارفین نے اس شہید کی "صفوة الحفاظ" قرآنی منصوبے میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں، جو غزہ پر صہیونی جارحیت سے تقریباً دو ماہ پہلے منعقد ہوا تھا۔/

شهادت پزشک فلسطینی حافظ قرآن در غزه

 

4244202

نظرات بینندگان
captcha