ایکنا کے مطابق سعودی اخبار "المناطق" نے رپورٹ کیا ہے کہ مدینہ شہر کی ترقیاتی اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 کے آغاز سے مسجد قبا میں 19 ملین سے زائد نمازیوں نے نماز ادا کی ہے۔
مسجد قبا کے احاطے میں 14 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبہ شامل ہے، جہاں بزرگوں اور معذور افراد کی نقل و حرکت کے لیے دن رات ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ مسجد کے صحنوں کو 8 ہزار مربع میٹر نئے قالینوں سے سجایا گیا ہے اور تقریباً 98 ہزار لیٹر آبِ زمزم مہیا کیا گیا ہے۔
مسجد قبا اور اس کے صحنوں میں اس وقت شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ترقیاتی منصوبے کے تحت وسیع پیمانے پر توسیع ہو رہی ہے۔ یہ منصوبہ مسجد قبا کی تاریخ میں سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، جو اس کی پہلی ہجری میں تعمیر سے لے کر اب تک ہو رہا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کے بعد مسجد قبا کی گنجائش 66 ہزار نمازیوں تک بڑھ جائے گی، جس کے بعد اس کا مجموعی رقبہ 50 ہزار مربع میٹر ہو جائے گا، جو کہ موجودہ رقبے کا تقریباً 10 گنا ہے۔/
4245146