شھدائے مقاومت کے لیے غیرایرانی زائرین کی مجلس+ تصاویر

IQNA

حرم مطهر رضوی؛

شھدائے مقاومت کے لیے غیرایرانی زائرین کی مجلس+ تصاویر

5:35 - November 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3517443
ایکنا: حرم مطهر رضوی، میں غیر ایرانی زائرین شعبے کے تعاون سے سید حسن نصرالله اور شھدائے مقاومت کی یاد میں «راه نصرالله» کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی۔

ایکنا کے رپورٹر کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین علیرضا ایمانی‌مقدم، جو کہ مشہد مقدس میں حوزہ علمیہ کے استاد اور مجمع جهانی اهل‌بیت(ع) کے نمائندے ہیں، نے اتوار کی شب دارالمرحمه میں سید مقاومت کی بہادریوں اور یادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصرالله، مکتب سیدالشہداء(ع) کے تربیت یافتہ تھے اور اپنی آخری سانس تک دشمنانِ خدا کے خلاف محاذ پر ڈٹے رہے۔
 
انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصرالله ایک فرد نہیں بلکہ ایک مکتب تھے، اور ان کے نمایاں اوصاف میں سے ایک اخلاص تھا۔ وہ اپنی ذات کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے تھے اور ان کا عقیدہ تھا کہ ہمیں جو کچھ ملا ہے، وہ مکتب سیدالشہداء(ع) سے ہے۔
 
مشہد مقدس میں مجمع جهانی اهل‌بیت(ع) کے نمائندے نے مزید کہا کہ سید حسن نصرالله کی ایک اور خصوصیت ان کی اہل‌بیت(ع) سے محبت اور ولایت فقیہ کی پیروی تھی۔ یہ مجاہد ہمیشہ دعا کرتے تھے کہ ان کی عمر میں سے کمی ہو اور رہبر انقلاب کی عمر میں اضافہ ہو۔
 
مراسم کے دوران حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری، جو حرم مطهر رضوی میں غیر ایرانی زائرین کے مدیر ہیں، نے کہا کہ رہبر انقلاب نے شہید سید حسن نصرالله کو "مجاہد کبیر" کے لقب سے یاد کیا ہے، اور ان کی شخصیت کو مختلف پہلوؤں سے جانچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔
 
اس پر وقار تقریب میں لبنان، عراق، بحرین، سعودی عرب، عمان، بھارت اور پاکستان کے زائرین نے شرکت کی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کے ذریعے سید حسن نصرالله اور ان کے دیگر ساتھیوں کی یاد کو تازہ کیا، جو صہیونی حملے میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
 
آخر میں، غیر ایرانی زائرین کے حرم مطهر رضوی کے انتظامیہ کی جانب سے اربعین شہادت سید حسن نصرالله کے موقع پر جاری کردہ بیان پڑھا گیا۔ اس بیان میں شہدائے مقاومت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے جبهه مقاومت کے اہداف کے ساتھ تجدید عہد پر زور دیا گیا۔

 

آئین بزرگداشت اربعین سیدالشهدای مقاومت در حرم مطهر رضوی برگزار شدآئین بزرگداشت اربعین سیدالشهدای مقاومت در حرم مطهر رضوی برگزار شدآئین بزرگداشت اربعین سیدالشهدای مقاومت در حرم مطهر رضوی برگزار شدآئین بزرگداشت اربعین سیدالشهدای مقاومت در حرم مطهر رضوی برگزار شد

 

4247470

نظرات بینندگان
captcha