ایکنا نیوز، آستان حسینی کے خبری پلیٹ فارم کے مطابق یہ منصوبہ قرآن کے نسخہ نویسی کو ایک دینی اور ثقافتی ورثے کے طور پر زندہ کرنے اور دستاویزی شکل میں محفوظ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ کربلا کی وارث الانبیاء یونیورسٹی کے اسلامی علوم کی فیکلٹی نے تمام طلباء، اساتذہ، اور یونیورسٹی منتظمین سے درخواست کی ہے کہ وہ ان تربیتی ورکشاپس میں حصہ لیں جو اسی ماہ (نومبر) سے شروع ہوں گی۔
اسلامی علوم کی فیکلٹی کے سربراہ، طلال الکمالی نے اس منصوبے کے بارے میں بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور نمایاں منصوبہ ہے جو قرآن کی نسخہ نویسی کو زندہ کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تربیتی ورکشاپس میں، جو موجودہ ماہ سے شروع ہوں گی، شرکت کنندگان کو قرآن کی کتابت کے اصول اور قوانین سکھائے جائیں گے۔
الکمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک عظیم اور دستاویزی کام میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے اور یہ منصوبہ پیغمبر اکرم (ص) کے یوم مبعث پر، جو جنوری 2025 کے آخر میں ہوگا، مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے عراق کے طلباء اور اساتذہ کو اس منصوبے میں جلد از جلد رجسٹریشن کروانے کی دعوت دی اور کہا کہ اس بڑے کام میں شرکت یونیورسٹی وارث الانبیاء کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش اثر چھوڑے گی۔
4247830