فٹبال میچ میں اسرائیلی و فرانسوی شائقین کے درمیان جھڑپ+ ویڈیو

IQNA

فٹبال میچ میں اسرائیلی و فرانسوی شائقین کے درمیان جھڑپ+ ویڈیو

5:04 - November 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517463
ایکنا: فرنچ پولیس کی سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود فٹبال میچ میں شائقین ایک دوسرے سے لڑ پڑیں۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز نیٹ ورک کے مطابق، جمعرات کی شب پیرس کے "استاد دو فرانس" میں "یوروپین نیشنز کپ" کے مقابلے کے دوران فرانس اور اسرائیلی ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران ہنگامے اور تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ فرانسیسی تماشائیوں نے میچ سے قبل فلسطینیوں کے قتلِ عام اور قدس کی حمایت کے اظہار میں یک زبان ہو کر اسرائیلی ترانہ بجنے پر احتجاجاً ہوٹنگ کی۔
 
اسرائیل کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن آرگنائزیشن نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی اور فرانسیسی شائقین کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب شاباک کے سربراہ رونین بار سیکیورٹی آپریشن کی نگرانی کے لیے پیرس میں موجود تھے۔ حالیہ دنوں میں بھی فلسطینی حامیوں نے اس میچ کے خلاف متعدد بار احتجاجی مظاہرے کیے۔
 
یہ میچ 24 نومبر کو فرانس میں ہوا جس کے لیے 20 ہزار ٹکٹ فروخت کیے گئے تھے۔ تقریباً 150 اسرائیلی شائقین موجود تھے جن میں سے کچھ نے اسرائیلی پرچم تھامے ہوئے تھے، جس پر ان کی فرانسیسی شائقین اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم میں امن بحال کرنے کی کوشش کی، لیکن میچ کے دوران اسٹیڈیم کا ماحول کشیدہ رہا۔ بعض اطلاعات کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر بھی جھڑپیں ہوئیں۔

درگیری شدید تماشاگران فوتبال اسرائیلی و فرانسوی + فیلم


 
روسی خبر رساں ایجنسی "تاس" نے فرانسیسی اخبار "لی اکیپ" کے حوالے سے بتایا کہ یہ جھڑپیں میچ کے آغاز کے تقریباً 20 منٹ بعد ہوئیں۔ بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔/

ویڈیو کا کوڈ
ویڈیو کا کوڈ

 

4248294

نظرات بینندگان
captcha