کویت کے تیرہویں بین الاقوامی مقابلوں کا شاندار آغاز

IQNA

کویت کے تیرہویں بین الاقوامی مقابلوں کا شاندار آغاز

5:15 - November 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517465
ایکنا: تیرہویں بین الاقوامی مقابلہ حفظ، قرآت اور تجوید مقابلوں کی افتتاحی تقریب وزیر اوقاف کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز- کویتی اخبار "الأنباء" کے ویب سائٹ کے مطابق، محمد الوسمی، وزیر اوقاف کویت، نے ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ کویت کے عوام نے قرآن کی خدمت، آیات الٰہی کے حفظ، احکام الٰہی پر عمل اور قرآن کی عزت کو نسل در نسل منتقل کیا ہے۔
 
بدر المطیری، کویت کے معاون وزیر اوقاف، نے بھی اس تقریب میں کہا کہ کویت کے قرآنی مقابلے ہر سال مقدار اور معیار دونوں اعتبار سے نمایاں ترقی دیکھ رہے ہیں اور اس سال 75 ممالک سے 127 متسابقین نے ان مقابلوں میں شرکت کی ہے۔
 
یاد رہے کہ تیرہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے "کویت پرائز" 23 سے 30 نومبر 2024 کو وزارت اوقاف و امور اسلامی کویت کے زیر اہتمام منعقد ہو رہے ہیں۔
 
ان مقابلوں میں شرکاء پانچ مختلف شعبوں میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں دس قرائتوں کے ساتھ حفظ قرآن، مکمل قرآن کا حفظ، تلاوت اور ترتیل (بہترین آواز کا انتخاب)، بچوں کا مکمل قرآن حفظ (چھوٹے حافظین کا مقابلہ)، اور قرآن کی خدمت کے حوالے سے بہترین تکنیکی پروجیکٹ شامل ہیں۔
 
ان مقابلوں کے دوران "پڑھیں جیسے آپ نے سیکھا" کے نعرے کے تحت ایک نمائش بھی منعقد ہو رہی ہے، جس میں حفظ قرآن کے مختلف طریقوں اور ان کی ترقی کے مراحل کو پیش کیا گیا ہے۔
 
ایران کی جانب سے "حبیب صداقت" تلاوت کے شعبے میں، "محمدرضا زاہدی" بالغوں کے مکمل قرآن حفظ میں، اور "محمدحسین ملکی‌نژاد" بچوں کے مکمل قرآن حفظ کے شعبے میں نمائندگی کر رہے ہیں۔/

 

4248198

ٹیگس: کویت ، قرآن ، ایوارڈ
نظرات بینندگان
captcha