آستانہ حسینی کی جانب سے آن لائن قرآنی اکیڈمی

IQNA

آستانہ حسینی کی جانب سے آن لائن قرآنی اکیڈمی

5:13 - November 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3517500
ایکنا: دارالقرآن آستانہ حسینی کے نایب سربراہ کے مطابق آستانے کی جانب سے آن لائن قرآنی اکیڈمی قایم کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز ، آستان حسینی کی ویب سائٹ کے مطابق دارالقرآن آستانہ حسینی کے علمی أمور کے ڈپٹی، سید مرتضی جمال الدین نے کہا ہے کہ یہ اکیڈمی بین الاقوامی سطح پر حفاظِ قرآن کی قرآنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے رمضان المبارک کے دوران دارالقرآن کی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ یہ مرکز پہلی بار رمضان قرآن مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے جس میں 100 سوالات شامل ہیں اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لیے نقد انعامات بھی ہوں گے۔ اس مقابلے کا مقصد قرآنی متون کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔

سید مرتضی جمال الدین نے مزید بتایا کہ دارالقرآن کے قرآنی کورسز بھی آستانہ حسینی کی سرپرستی اور نگرانی میں شروع کیے گئے ہیں، جن کا مقصد شرکاء کو قرآن کے اساتذہ کے طور پر تیار کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دارالقرآن آستان حسینی میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے آن لائن پروگرامز اور کورسز جاری ہیں، جن میں 14 ممالک، بشمول عراق، سعودی عرب، کویت، بحرین، ایران اور امریکہ، سے 8000 سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں۔

ان قرآنی کورسز میں آسان زبان میں علوم قرآنی، امام حسین (ع) اور امام مہدی (عج) کے بارے میں آیات، اور قرآن میں مذکور خدائی سنتیں جیسے موضوعات شامل ہیں، اور ان کورسز کو مرد و خواتین نے بڑی پذیرائی بخشی ہے۔

مزید برآں، قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے آن لائن قرآنی مقابلے اور "معارف قرآنی" پروگرام کا انعقاد بھی دارالقرآن آستانہ حسینی کے منصوبوں میں شامل ہے، جو زوم پلیٹ فارم کے ذریعے جامعات کے طلباء اور ماہرین کی موجودگی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

4249381

نظرات بینندگان
captcha