ابوظبی «نور و صلح» میوزیم کا افتتاح+ ویڈیو

IQNA

ابوظبی «نور و صلح» میوزیم کا افتتاح+ ویڈیو

13:01 - November 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3517514
ایکنا- میوزیم بنام «نور و صلح» میں اسلامی تاریخ و ثقافت کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز، نیشنل نیوز کے مطابق شیخ منصور بن زاید، نائب وزیر اعظم امارات نے جمعہ کے روز شیخ زاید جامع مسجد ابوظہبی میں ایک میوزیم کا افتتاح کیا، جو زائرین کو اسلامی تہذیب کی ثقافتی دولت سے روشناس کراتا ہے۔
میوزیم "نور و صلح" اسلامی تہذیب کے نوادرات کا خزانہ ہے، جس میں اسلامی تاریخ کا پہلا سونے کا سکہ، کعبہ کا پردہ (کسوہ) کا ایک حصہ، نیلے رنگ کے قرآن کی طلائی صفحات، اور امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی ذاتی اشیاء بھی شامل ہیں۔ یہ میوزیم اپنے پانچ حصوں میں روایات اور جدیدیت کو انٹرایکٹو تجربات اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے یکجا کرتا ہے۔

شیخ منصور نے کہا کہ یہ میوزیم ایک کھڑکی ہے جس کے ذریعے دنیا اسلامی تہذیب کی ثقافتی دولت کو دریافت کرسکتی ہے، اور یہ متحدہ عرب امارات کی مشترکہ انسانی اقدار کو اجاگر کرنے کی کوششوں کی علامت ہے جو ہمیں ایک متنوع انسانیت کے طور پر متحد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسی پہل کاریوں کی حمایت کرنے کے لئے پُرعزم ہیں جو تفاهم اور امن پر مبنی مستقبل کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوں۔

میوزیم کے پانچ حصے یہ ہیں: رواداری، نور کی فراوانی؛ تقدس و عبادت، تین مساجد؛ حسن و کمال، تخلیقی روح؛ رواداری اور وسعت نظری، جامع مسجد شیخ زاید؛ اور اتحاد و ہمزیستی۔ میوزیم میں ایک حصہ خاندان اور بچوں کے لئے بھی مخصوص ہے۔
میوزیم کا ثقافتی مواد عربی، انگریزی، چینی، اسپینی، فرانسیسی، روسی اور ہندی سمیت سات زبانوں میں پیش کیا گیا ہے، تاکہ اس کا پیغام زیادہ سے زیادہ وسیع ناظرین تک پہنچ سکے۔ شیخ زاید جامع مسجد کا مرکز، جو اس عبادت گاہ کی نگرانی کرتا ہے، جلد ہی میوزیم کے عوامی افتتاح کا اعلان کرے گا۔

جولائی میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شیخ زاید جامع مسجد ابوظہبی نے سال کی پہلی ششماہی میں 4.3 ملین سے زیادہ زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، اس مسجد نے خود کو ایک عالمی مذہبی اور ثقافتی مرکز کے طور پر مستحکم کیا ہے۔
شیخ زاید جامع مسجد، جو 2007 میں مکمل ہوئی، امارات میں سب سے بڑی مسجد ہے جس کا رقبہ 22000 مربع میٹر ہے اور ایک وقت میں 40000 سے زائد نمازیوں کو جگہ فراہم کرسکتی ہے۔

ویڈیو کا کوڈ


 

4249926

نظرات بینندگان
captcha