ایکنا نیوز، عکاظ نیوز کے مطابق عمرہ زائرین نے مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کی، جس کے دوران انہوں نے مجمعِ شاہ فہد برائے طباعتِ قرآن کے علاوہ مدینہ کے تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی۔
خانہ کعبہ کے ان مہمانوں نے شاہ فہد کمپلیکس کے فنی اور انتظامی شعبوں کا دورہ کیا اور قرآن کی طباعت کے مراحل، مختلف زبانوں میں ترجمے کی کوششوں اور قرآن کے حتمی جائزے و منظوری کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
دورے کے اختتام پر مجمع کے حکام نے زائرین کو قرآن کے طباعت شدہ نسخے تحفے میں پیش کیے۔
یہ گروپ مدینہ کے تاریخی مقامات، مثلاً جنگ احد کا مقام، کوہ رمات اور شہدائے احد کے مقبرے پر بھی گیا اور انہوں نے اسلامی و مشرکین کے مابین سنہ 3 ہجری میں پیش آنے والی غزوہ احد کی تاریخ کو سنا۔ مقابر اسلامی کی زیارت کے شرعی آداب کی تفصیل بھی اس دورے کا حصہ تھی۔
یہ زائرین 12 ایشیائی ممالک کے 250 اسلامی شخصیات پر مشتمل تھے جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔ توقع کی جارہی ہے کہ امسال عمرہ کے دوران خانہ کعبہ کے اس ثقافتی پروگرام میں 66 ممالک کے ایک ہزار زائرین شریک ہوں گے۔
4250127