کوفی قرآنی نسخے کی اسلامی مرکزالازهر میں نمائش

IQNA

کوفی قرآنی نسخے کی اسلامی مرکزالازهر میں نمائش

6:03 - December 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3517685
ایکنا: الازھر اسلامی مرکز میں کوفی خط میں نادر نسخے کی نمایئش منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز، المصری الیوم نیوز کے مطابق، محمد الضوینی، نائب الازہر، سلامہ داوود، صدر جامعہ الازہر، اور اس مرکز کے دیگر متعدد عہدیداروں نے عالمی یومِ عربی زبان کی مناسبت سے الازہر سے وابستہ مراکز کی تقریبات کے ضمن میں عربی خطاطی اور بصری فنون کی نمائش کا افتتاح کیا۔

یہ نمائش الازہر کے مراکز کے طلباء اور ایک گروہ خطاطوں اور بصری فنون کے فنکاروں کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں الازہر کی لائبریری کے تاریخی مخطوطات پیش کیے گئے۔ ان مخطوطات میں قرآن پاک کے حروف کے اعراب کی نسخے، کوفی رسم الخط میں قرآن، اور ہاتھ سے مزین قرآن شامل تھے۔

اس مزین ہاتھ سے لکھے گئے قرآن کے ابتدائی صفحات میں منقش مینارے ہیں، جن پر عبارت "لا إله إلا الله محمد رسول الله" دائیں اور بائیں سے پڑھنے کے قابل ہے۔

یہ قرآن "علی لطفی"، ایک معروف مصور، نے 1313 ہجری میں تحریر کیا تھا۔ اس قرآن کی خاص بات یہ ہے کہ مصور نے پورے قرآن کو صرف 19 صفحات میں جمع کیا ہے۔

نمایش قرآن کوفی در مرکز همایش‌های الازهر

نمائش میں عربی خطاطی کے ورکشاپس اور ایسے پینٹنگز بھی پیش کیے گئے جن میں عربی زبان کے اصطلاحات اور حروف شامل تھے۔

نمائش کے دوران، محمد الضوینی نے کہا:

"الازہر ہمیشہ اپنے طلباء کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو مضبوط کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبوں اور فنون میں جدت کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ ایک ایسی نسل تیار کی جا سکے جو دینی اور علمی میدانوں میں نئے امکانات کو فروغ دے سکے۔"

نمایش قرآن کوفی در مرکز همایش‌های الازهر

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 دسمبر 1973 کو ایک قرارداد کے ذریعے عربی زبان کو انگریزی، چینی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی زبانوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل کیا تھا۔ یونسکو نے بھی 2012 میں اعلان کیا کہ ہر سال 18 دسمبر کو عالمی یومِ عربی زبان کے طور پر منایا جائے گا۔/

 

4255294

نظرات بینندگان
captcha