«ایکنا» ترویج نماز میں اہم ترین نیوز ایجنسی

IQNA

«ایکنا» ترویج نماز میں اہم ترین نیوز ایجنسی

6:19 - December 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3517730
ایکنا: اکتیسویں اقامہ نماز اجلاس میں بین الاقوامی نیوز ایجنسی(ایکنا) کو ٹاپ ترین نیوز ایجنسی قرار دیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، اکتیسویں اجلاس نماز گزشتہ ہفتے خراسان شمالی کے مرکز شہر بجنورد میں منعقد ہوا، اور اس اجلاس کی اختتامی تقریب گذشتہ روز کو صدر مملکت کی تقریر کے ساتھ منعقد ہوئی۔

بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی (ایکنا) کو اکتیسویں اجلاس نماز میں ملک کے بہترین میڈیا کے طور پر نماز کے قیام کو فروغ دینے کے لیے منتخب کیا گیا۔

اسی مناسبت سے، حامد صالحی، اقامہ نماز کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور ان کے کچھ ساتھی ایکنا نیوز ایجنسی میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے ایکنا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور تنظیم قرآنی یونیورسٹی کے سربراہ، جلیل بیت مشعلی، سے ملاقات کی اور ایک تعریفی لوح اور رہبر معظم انقلاب کی طرف سے تحفے میں دی گئی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے نماز کے فروغ میں ایکنا کی خدمات کو سراہا۔

اس تعریفی ایوارڈ، جو حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی کے دستخط کے ساتھ ایکنا کے منیجنگ ڈائریکٹر کو دی گئی، میں لکھا ہے: نماز، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، کی خدمت گزاری سب سے بڑی الٰہی نعمت ہے۔ آپ جو اجر نماز کے قیام کی حمایت  کرتے ہیں، وہ سب سے بڑا ذخیرہ اور نماز کی برکت میں سب سے عظیم انعام ہے، اور بہترین حفاظت فراہم کرتا ہے۔ ملک میں نماز کی خبروں اور پروگرامز کے مناسب کوریج اور معاشرے میں نماز کے کلچر کے فروغ پر "من لم یشکر المخلوق لم یشکر الخالق" کے اصول کے تحت دل کی گہرائیوں سے آپ کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایکنا کو اس سے قبل بھی سال ۱۳۹۸ شمسی میں نماز کے فروغ اور اس شعبے کی سرگرمیوں کے تعارف کے لیے ملک کے بہترین میڈیا کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔/

 

4256816

ٹیگس: ایکنا ، نماز ، میڈیا
نظرات بینندگان
captcha