حفاظ کے حق میں عراقی پارلیمنٹ کا اقدام

IQNA

حفاظ کے حق میں عراقی پارلیمنٹ کا اقدام

18:01 - December 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3517735
ایکنا: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ حفاظ کرام کے حقوق کا مکمل لحاظ رکھا جائے گا۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشہدانی نے قرآن کریم کے ہزار حفاظ مرد و خواتین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اعلان کیا کہ وہ عراق میں حفاظ قرآن کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک قانون نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

المشہدانی نے حفاظ قرآن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حفاظ علم و عمل کے امانت دار ہیں اور انہیں دیانت اور سخاوت کا نمونہ ہونا چاہیے کیونکہ قرآن کریم روح کی تربیت اور کردار کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے عراقی پارلیمنٹ کے اس عزم کا ذکر کیا کہ ایک خاص قانون وضع کیا جائے گا جو حفاظ قرآن کے حقوق کو یقینی بنائے گا۔ المشہدانی نے اسلامی تعلیمات اور اخلاقیات کی ترویج میں حفاظ قرآن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن کے حفاظ ایک عظیم امانت کے محافظ اور سب کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے قرآن کے ایک ہزار حفاظ کے فارغ التحصیل ہونے کی تقریب کو امت مسلمہ کی بہتری کی ایک زندہ مثال قرار دیا۔

اسی تقریب میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی اور حالیہ دنوں عراق میں شروع کی گئی "حافظ ربانی" مہم کی تعریف کی۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو حفظ قرآن کی ترغیب دینا اور دینی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق قرآن کے علوم و معارف میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے اور چیلنجز کے باوجود قرآن کی خدمت میں ثابت قدم ہے۔ واضح رہے کہ "حافظ ربانی" مہم عراق کے دینی ورثے کے تحفظ اور اسلامی اقدار کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے نوجوان نسلوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے اور کتاب الٰہی کے حفظ کے لیے معاون ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔/

 

4256979

نظرات بینندگان
captcha