السیسی کی حکومت ختم کرنا ایک فرض بن چکا ہے

IQNA

لیبین مفتی:

السیسی کی حکومت ختم کرنا ایک فرض بن چکا ہے

19:48 - January 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3517775
ایکنا: لیبین مفتی نے واضح کیا ہے کہ مصر میں السیسی کی حکومت کو ختم کرنا ایک فرض بن چکا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق عربی 21 سے نقل کردہ خبر میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مفتی اعظم، شیخ الصادق الغریانی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے خلاف اپنی درخواست دوبارہ شائع کی ہے اور السیسی کو "خدا کا دشمن" قرار دیا ہے۔

مفتی الغریانی نے ایک ویڈیو کلپ میں، جو سب سے پہلے 2022 میں منظر عام پر آیا تھا، عرب اقوام سے اپیل کی کہ وہ مصر کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں اور اس حکومت سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے السیسی کی حکومت کو ایک "ظالم حکومت" قرار دیا۔

شیخ الغریانی نے السیسی کی پالیسیوں سے مکمل اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خطے میں سلامتی اور انصاف کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ السیسی کی حکومت مصری عوام کی مرضی اور خواہشات کی عکاس نہیں ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تسلسل پر بھی تنقید کی۔

مفتی الغریانی نے اپنے بیان میں کہا:

"السیسی خدا کا دشمن ہے... میں تمام عرب اقوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کی ظالمانہ حکومت کو گرانے کے لیے مظاہروں میں حصہ لیں۔"

شیخ الغریانی ظلم اور بدعنوانی کے خلاف اپنی سخت گیر موقف کے لیے مشہور ہیں اور ان علما میں شامل ہیں جو ظلم کے خلاف جدوجہد کو شرعی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔/

 

4258274

نظرات بینندگان
captcha