محفل انس با قرآن آستان مقدس علوی میں+ تصاویر

IQNA

محفل انس با قرآن آستان مقدس علوی میں+ تصاویر

9:11 - January 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3517796
ایکنا: ہفتہ مولود کعبہ کی مناسبت سے محفل انس با قرآن کریم صحن حرم مطهر امام علی(ع) نجف میں منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز، امام علی نیوز کے مطابق مولودِ کعبہ کے ہفتہ کی تقریبات کے سلسلے میں 13 رجب اور حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرمِ مطہر علوی میں ایک روحانی فضا میں محفل منعقد کی گئی جس میں ممتاز قراء اور سوزخواں کے علاوہ زائرین نے بھرپور شرکت کی۔

علاء محسن، جو کہ آستانہ مقدس علوی میں دارالقرآن کے ذمہ دار ہیں، نے بتایا کہ اس محفل انس با قرآن میں معروف قراء جیسے کہ عبداللہ السیلاوی (دارالقرآن کے استاد)، حسن الذبحاوی (قاری اور مؤذن حرم حضرت قاسم ع)، اور کرار عمامه (مداح اور ذاکر اہل بیت) نے حصہ لیا۔

علاء محسن نے مزید کہا کہ یہ محفل زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کو انعامات اور تحائف بھی دیے گئے، جس سے تقریب کی رونق اور جوش میں اضافہ ہوا۔

دارالقرآن کے انچارج نے محافل قرآنی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات زائرین کی روحانی تربیت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، خاص طور پر امام علی (ع) کے حرم میں جہاں قرآن ناطق کی روحانی برکتیں موجود ہیں۔ یہ مواقع زائرین کے لیے قرآن کی برکات سے مستفید ہونے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حرم علوی کا دارالقرآن زائرین میں قرآن کریم سے تعلق کو مضبوط کرنے اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہر جمعہ کو محافل قرآنی کا انعقاد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، قرآن کی تلاوت اور ختم قرآن کی مستقل نشستیں دارالقرآن کے دیگر پروگراموں کا حصہ ہیں جن کا مقصد قرآنی تعلیمات کا فروغ ہے۔/

 

4259488

 

نظرات بینندگان
captcha