سعودی فیسٹیول میں دس ہزار قرآن تقسیم

IQNA

سعودی فیسٹیول میں دس ہزار قرآن تقسیم

9:18 - January 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3517798
ایکنا: وزارت امور اسلامی کے تعاون سےالحریق صوبے کے فیسٹیول میں دس ہزار قرآن تقسیم کیے گئے۔

سعودی فیسٹیول میں دس ہزار قرآن تقسیم

ایکنا نیوز، شهد نو نیوز کے مطابق ریاض میں وزارت تبلیغات اسلامی نیوز کے دفتر نے الحریق صوبے میں منعقدہ نویں مرکیٹوں کے فیسٹیول کے دوران اپنے اسٹال سے 10,000 سے زائد قرآن مجید کی نسخے مختلف سائز اور ورژن میں تقسیم کیے۔ یہ نسخے مجمع ملک فہد برائے طباعت قرآن کریم، مدینہ کی جانب سے شائع کیے گئے تھے۔ فیسٹیول کا آغاز یکم رجب 1446 ہجری کو ہوا تھا اور یہ تقریب گزشتہ جمعہ اختتام پذیر ہوئی۔

اس فیسٹیول میں سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ساتھ متعدد کاشتکاروں نے اپنی زرعی پیداوار کی نمائش کی۔ وزارت امور اسلامی کے اسٹال میں مختلف بین الاقوامی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم اور تفاسیر بھی موجود تھیں، جنہیں زائرین میں تقسیم کیا گیا۔ التفسیر المیسر اور متعدد قرآنی روایات پر مشتمل نسخے زائرین کو پیش کیے گئے تاکہ وہ اپنے ساتھ لے جا سکیں۔

زائرین نے وزارت امور اسلامی کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، قومی اور مذہبی مواقع پر فعال موجودگی، اور وعظ و ارشاد کے لیے فراہم کردہ الیکٹرانک خدمات کی کوششوں کو سراہا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ الحریق سعودی عرب کے ریاض علاقے کا ایک صوبہ ہے جو دارالحکومت ریاض سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ علاقہ وادی نعام میں، جبل طویق کے جنوبی نجد کے حصے میں ہے، اور اس کے مکینوں کا تعلق قبیلہ الهزازنه سے ہے۔/

 

4259448

نظرات بینندگان
captcha