ایران کے اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا اعلان

IQNA

ایران کے اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا اعلان

7:52 - January 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3517802
ایکنا: بین الاقوامی قرآنی مقابلے چھبیس جنوری سے مشھد میں شروع ہورہے ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہر سال بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلے سازمان اوقاف و امور فلاح و بہبود کے زیر اہتمام اور عید مبعث رسول اکرم (ص) کے مبارک ایام میں منعقد ہوتے ہیں۔

اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلے سال 1403 میں اتوار، 7 چھبیس جنوری کو تالار قدس، آستان قدس رضوی، بست شیخ طوسی، حرم مطہر امام رضا (ع) میں ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوں گے۔

یہ مقابلے جمعہ، اکتیس جنوری کو اختتامی تقریب میں اختتام پذیر ہوں گے، جس میں حفظِ کل قرآن، قراءتِ تحقیق، اور قراءتِ ترتیل کے شعبوں میں مردوں اور عورتوں کے نمایاں شرکاء کا اعلان کیا جائے گا۔/

 

4259545

نظرات بینندگان
captcha