ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، مفازا کے اٹھارہویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 13 رجب، یومِ ولادتِ حضرت علی (ع) کے موقع پر، (14 جنوری 2025) سے ہوگا اور یہ 3 شعبان، یومِ ولادتِ امام حسین (ع) کے موقع پر 2 فروری 2025 تک جاری رہے گا۔
دلچسپی رکھنے والے افراد رجسٹریشن کے لیے الکوثر سیٹلائٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر، https://mafazatv.ir/register/ پر جا سکتے ہیں یا واٹس ایپ اور ٹیلیگرام کے نمبر 00989108994025 کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شرکت کنندگان مقابلے کے لیے سورہ انعام کی آیات 161 تا 165، سورہ اعراف کی آیات 143 تا 144، یا سورہ ہود کی آیات 110 تا 115 میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے دو سے تین منٹ کی تلاوت کا صوتی فائل کمیٹی کو ارسال کر سکتے ہیں۔
تلاوت بھیجتے وقت شرکاء کو اپنا مکمل نام، ملک کا نام، فون نمبر اور منتخب کردہ تلاوت کا سیکشن لازمی درج کرنا ہوگا۔
رمضان سے قبل 96 شرکاء ابتدائی مرحلے میں منتخب ہوں گے اور اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ منتخب شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے تلاوت کی تاریخ اور سیکشن سے آگاہ کیا جائے گا، اور ہر قاری کے پاس تین دن کا وقت ہوگا تاکہ وہ اپنی تصویری تلاوت بھیج سکے، جسے عالمی ججز کے ذریعے براہِ راست جانچا جائے گا۔
سیمی فاینل مرحلے میں 24 قاری آگے بڑھیں گے، جبکہ ایک اضافی قاری کو ناظرین کی رائے سے منتخب کیا جائے گا۔
فائنل مرحلہ عید الفطر کی شب منعقد ہوگا، جہاں پانچ مختلف ممالک سے پانچ بہترین قاری آپس میں مقابلہ کریں گے، اور اختتام پر کامیاب قاری کا اعلان کیا جائے گا۔/
4259744