قاہرہ بین الاقوامی کتب میلہ

IQNA

قاہرہ بین الاقوامی کتب میلہ

8:41 - January 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3517814
ایکنا: اسلامی مرکز الازھر کی جانب سے نمائش میں اسلامی اور قرآنی کتب پیش کی گئی ہیں۔

ایکنا نیوز، خبررساں نیوز المشهد کے مطابق، الازہر اسلامی مرکز اپنے قرآنی اور اسلامی مطبوعات کے ساتھ پچپن ویں بین الاقوامی کتاب میلہ قاہرہ میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ میلہ 23 جنوری سے 5 فروری 2025  تک مصر کے بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس مرکز میں جاری رہے گا، جہاں الازہر کا اسٹال شیخ احمد الطیب کی نگرانی میں لگایا گیا ہے۔

غرفہ الازہر کی نمایاں سرگرمیاں اور پیشکشیں

  • شیخ علامہ محمد عبداللہ دراز کی مشہور تصنیف "دستور الاخلاق فی القرآن" (قرآن میں اخلاقیات کا آئین) کا عربی اور فرانسیسی نسخہ پیش کیا جائے گا۔ الازہر کی مطبوعات کی مکمل رینج پیش کی جائے گی تاکہ مختلف موضوعات پر قارئین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ مکالمہ نشستیں اور "شخصیت غرفہ" کے عنوان سے خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی۔ "نور" نامی میگزین کا تعارف اور VIP ہال کا انتظام۔

تحائف اور بچوں کے لیے خاص پروگرام

  • نمایش آنے والوں کو تحفے میں الازہر کی مختلف کتب دی جائیں گی۔ بچوں کے لیے مقبول کتاب "الاطفال یسألون الامام" کا دوسرا حصہ عربی میں اور پہلا حصہ انگریزی و فرانسیسی میں متعارف کرایا جائے گا۔

ثقافتی مقابلہ "نوابغ الازہر"

  • یہ مقابلہ الازہر کے طلبہ کے لیے مخصوص ہوگا، جس میں قرآن حفظ، عربی زبان کے علوم، تاریخ و ثقافت، ریاضی اور دیگر علوم شامل ہوں گے۔

الازہر کا یہ مسلسل نواں سال ہے کہ وہ قاہرہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں حصہ لے رہا ہے، جو اسلامی علوم اور جدید تحقیق کے فروغ کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔/

 

4259768

نظرات بینندگان
captcha