ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی القدس العربی نیوز کے مطابق، الازہر نے دنیا بھر کے آزاد ضمیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے لیے اپنی انسانی کوششوں کو متحرک کریں اور فلسطینی زخمیوں کو فوری امداد پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
الازہر نے واضح کیا کہ اس کے تمام اسپتال فلسطینی زخمیوں کے علاج اور بحرانی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مصر میں زکوٰۃ اور صدقات ہاؤس کے ذریعے امدادی قافلے فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں فعال رہیں گے۔
الازہر نے فلسطینی قوم کی استقامت، اپنی سرزمین سے وفاداری، اور بچوں، خواتین، بزرگوں، اور جوانوں کی بہادری کو سراہا، جو دہشت گردی کے وحشیانہ اور غیر اخلاقی حملوں کے باوجود اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں۔
الازہر نے دعا کی کہ خدا فلسطینی شہداء کے پاک خون کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے راستے کا ذریعہ بنائے، اور فلسطینیوں کے حقوق اور سرزمین کی بازیابی کا سبب بنائے۔
الازہر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے شہداء کا نام ظلم اور ناانصافی کے خلاف قوموں کی جدوجہد کی تاریخ میں عزت و افتخار کے ساتھ لکھا جائے گا، اور یہ نام فلسطینیوں کی اپنی مکمل حقوق کی بازیابی تک جاری رہنے والی قانونی جدوجہد کے لیے ایک محرک بنے گا۔/
4260498