برونڈی طلباء کو قرآنی تحفہ

IQNA

برونڈی طلباء کو قرآنی تحفہ

14:09 - January 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3517846
ایکنا: ترک فلاحی ادارہ «الامل» کی جانب سے برونڈی اسکولوں کے طلباء میں قرآنی نسخے تقسیم ہوئے۔

ایکنا نیوز، ilkha.com  کے مطابق، کاروان الامل نے بورونڈی میں دینی مدارس کے سینکڑوں طلبہ میں قرآن مجید تقسیم کیے ہیں۔ یہ اقدام خیرات کے جذبے کے تحت اور مخیر حضرات کی حمایت سے انجام دیا گیا۔ کاروان الامل کے اراکین، جو اس سے قبل بورونڈی میں ضرورت مندوں میں گوشت اور صدقات کی تقسیم جیسے خیراتی کام انجام دے چکے ہیں، نے ان قرآن مجید کو ایک قیمتی تحفے کے طور پر دینی مدارس کے طلبہ اور یتیموں میں تقسیم کیا۔

عبدالوہاب قبلان، جو کاروان الامل کے رضاکار اور رکن ہیں، نے بتایا کہ قرآن مجید سینکڑوں طلبہ میں ایک ایسے مقام پر تقسیم کیے گئے جو دینی تعلیم اور یتیموں کی رہائش کے مرکز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور اس میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کے لیے دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ کاروان الامل ترکی میں قائم ایک خیراتی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر استنبول میں واقع ہے۔ یہ تنظیم ترکی اور دیگر ممالک میں انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات اور خیراتی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ کاروان الامل فلسطینی عوام، خاص طور پر غزہ کے عوام کی مدد کے لیے بھی سرگرم ہے، جہاں یہ ان کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے اور ان کی مشکلات و تکالیف کم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔/

 

4260854

ٹیگس: قرآن ، طلباء ، اسکول
نظرات بینندگان
captcha