بین الاقوامی عدالت میں طالبان مخالف فیصلے پر ردعمل

IQNA

بین الاقوامی عدالت میں طالبان مخالف فیصلے پر ردعمل

20:31 - January 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3517872
ایکنا: وزارت امور خارجه أفغانستان نے طالبان رہنما ہیبت اللہ کی گرفتاری کے حکم کو ناجایز قرار دیتے ہویے رد کردیا۔

ایکنا نیوز، اناطولیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے طالبان کے رہنما ہبت‌الله اخوندزاده اور ریاستی عدلیہ کے سربراہ عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کی درخواست قانونی حیثیت سے محروم ہے۔

 

طالبان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نامناسب رویہ اس ادارے کی کمزور ساکھ کو مزید نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی سطح پر اس کی حیثیت کو مکمل طور پر بےمعنی بنا دیتا ہے۔

 

بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ عالمی فوجداری عدالت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی تشریح کے مطابق انسانی حقوق کو پوری دنیا پر مسلط کرے۔/

 

4261623

ٹیگس: طالبان ، حکم ، عدالت
نظرات بینندگان
captcha