ایکنا نیوز، "آناتولی" نیوز کے مطابق تین ہسپانوی دوست، جو حج اور بیت اللہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے تھے، تین ماہ کے سفر کے بعد سارایوو، بوسنیا و ہرزگوین پہنچ گئے ہیں۔
یہ تین دوست:
انہوں نے جنوبی اسپین سے اپنے سفر کا آغاز کیا، جس کا مقصد 500 سال پرانے اندلسی مسلمانوں کے تاریخی حج راستے کو دوبارہ زندہ کرنا تھا۔
جب صحافیوں نے ان سے ان کے سفر کے مقصد اور پیغام کے بارے میں پوچھا تو عبدالقادر ہارکاسی نے کہا: ہم نے اس سفر میں سیکھا کہ اللہ سب کچھ ممکن بنا سکتا ہے۔ اگر آپ اللہ پر توکل کریں اور اپنے مقصد کی طرف بڑھیں، تو آپ کامیاب ہوں گے۔ الحمدللہ!"
یہ تینوں دوست مسجد حاجیسکا میں نماز ادا کرنے کے بعد اپنے گھوڑوں کے ساتھ مکّہ کی جانب روانہ ہو گئے تاکہ اپنا مقدس سفر مکمل کر سکیں۔/
4265429