نیمه شعبان پر کربلاء میں قرآنی اسٹالز + تصاویر

IQNA

نیمه شعبان پر کربلاء میں قرآنی اسٹالز + تصاویر

6:16 - February 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3517986
ایکنا: آستانہ مقدس عباسی کے قرآنی ادارے کے تعاون سے نیمہ شعبان پر زائرین کے لیے تصحیح قرآت کیمپز لگائے گیے۔

ایکنا نیوز، عالمی نیٹ ورک کفیل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ قرآنی اسٹیشن زائرین کے لیے "العلقمی" کمپلیکس میں، کربلا-بابل شاہراہ پر قائم کیا گیا ہے۔ اس اسٹیشن کی نگرانی آستانِ عباسی کے سائنسی قرآنی مرکز سے وابستہ ادارہ "مؤسسہ قرآن" کر رہا ہے۔

سید ستار جبار عبید، جو اس ادارے کے کارکن ہیں، نے اس حوالے سے بتایا کہ مؤسسہ قرآن گزشتہ کئی سالوں سے زیارتِ نیمہ شعبان سمیت دیگر بڑے اجتماعات میں قرآنی اسٹیشنز قائم کر رہا ہے، تاکہ زائرین کو قرآن کی درست تلاوت سکھائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسٹیشن خاص طور پر سورہ فاتحہ (الحمد) کی درست قراءت کی تعلیم پر توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ سورت نمازوں میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور لاکھوں زائرین جو نیمہ شعبان کے موقع پر کربلا آتے ہیں، اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

عبید نے مزید وضاحت کی کہ اس قرآنی اسٹیشن کی دیگر سرگرمیوں میں زائرین کو حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کی بابرکت تبرکات کا تحفہ دینا بھی شامل ہے، جو زیارتِ نیمہ شعبان کے موقع پر تقسیم کیے جائیں گے۔/

 

 

4266121

نظرات بینندگان
captcha