ایکنا نیوز، مڈل ایسٹ نیوز کے مطابقعراق کی وزارت ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کو 2026 کے لیے عالمِ اسلام کی ثقافتی دارالحکومت منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 12 سے 13 فروری 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی ممالک کے وزرائے ثقافت کی کانفرنس میں کیا گیا۔
عراقی وفد کے سربراہ اور مرکز برائے مخطوطات عراق کے ڈائریکٹر جنرل، احمد کریم العلیاوی نے اس موقع پر کہا کہ یہ انتخاب عراق کی وزارتِ ثقافت کی نمایاں کوششوں اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے تعلیمی، ثقافتی و سائنسی ادارے "آئیسیسکو" کے تعاون کے نتیجے میں ممکن ہوا۔
اپنے خطاب میں العلیاوی نے عراق کی تاریخی اور علمی عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے بغداد کے سائنسی و فکری ورثے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بغداد کو علم و ثقافت کا مرکز قرار دیتے ہوئے وزارت ثقافت عراق کی جانب سے ملکی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔/
4266068