کربلاء؛ نیمہ شعبان اور زیارت کے حوالے سے پانچ ملین زائرین کا اجتماع

IQNA

کربلاء؛ نیمہ شعبان اور زیارت کے حوالے سے پانچ ملین زائرین کا اجتماع

7:12 - February 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3517989
ایکنا: نصیف الخطابی، گورنر کربلاء نے اعلان کیا کہ ولادت امام زمانہ عج کی مناسبت سے پچاس لاکھ زائرین نے کربلاء میں حاضری دی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے "السومریہ نیوز" کے مطابق، نصیف الخطابی نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ نیمۂ شعبان کی روحانی تقریب میں شرکت کے لیے کربلا میں پانچ ملین سے زیادہ زائرین موجود ہیں۔

انہوں نے کربلا کے آپریشنز کمانڈر اور پولیس چیف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گورنریٹ آف کربلا آج تمام تفصیلات کے ساتھ سیکیورٹی اور سروس منصوبوں کی کامیابی کا اعلان کر رہا ہے، جن میں صحت، نقل و حمل اور دیگر خدمات کے شعبے شامل ہیں۔

گورنر کربلا نے وضاحت کی کہ سیکیورٹی پلان کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا، جس میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری، چیف آف آرمی اسٹاف، زمینی فوج کے کمانڈر، حشد الشعبی، فوج اور پولیس کے دستے، نیشنل سیکیورٹی سروس، انٹیلیجنس ایجنسیاں، لاجسٹک سپورٹ فورسز اور سول ڈیفنس فورسز نے بھرپور شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیارتِ نیمہ شعبان کے دوران ٹرانسپورٹ سسٹم میں رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 533,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس سے قبل، کربلا کے محکمہ صحت نے نیمۂ شعبان کے موقع پر طبی ٹیموں کی تعیناتی اور اسپتالوں کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

نیمۂ شعبان اور حضرت صاحب الزمان (عج) کے یوم ولادت کے موقع پر کربلائے معلی زائرین اور اہلِ بیت (ع) کے عقیدت مندوں سے بھر چکا ہے۔/

 

4266212

نظرات بینندگان
captcha