رمضانیه پروگرام مسجدالحرام و مسجد النبی(ص) میں

IQNA

رمضانیه پروگرام مسجدالحرام و مسجد النبی(ص) میں

6:28 - February 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518054
ایکنا: متولی مسجدالحرام و مسجد النبی(ص) کے مطابق رمضان المبارک میں خصوصی قرآنی پروگرامز ہوں گے۔

ایکنا نیوز، روزنامہ عاجل کے مطابق، مسجد الحرام اور مسجد نبوی (ص) کے انتظامی امور کی تولیت نے اعلان کیا ہے کہ یہ قرآنی سلسلہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد امت مسلمہ کے تعلق کو قرآن مجید سے مضبوط کرنا اور قرآنی اعتدال و میانہ روی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

یہ پروگرام مسجد الحرام کی قرآنی تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل میں سال 1446 ہجری قمری میں قرآن کریم کی تعلیم، حفظ اور تلاوت کو آسان بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

قرآن کی قراءت اور تجوید میں ماہر اساتذہ کی ایک جماعت مسجد الحرام اور مسجد نبوی (ص) میں قرآنی محافل کی نگرانی کرے گی، جہاں وہ تلاوت کی اصلاح، مخارج حروف کی درستگی اور تجوید کے اصولوں کی تعلیم فراہم کریں گے۔

یہ پروگرام قرآن مجید کے حفظ، قراءت، تفسیر اور تلاوت کی درستگی پر مشتمل ہوگا، جس سے زائرین اور قرآن سیکھنے کے خواہشمند افراد کو رمضان کے بابرکت ایام میں قرآن سیکھنے کا موقع ملے گا۔

رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی (ص) میں یہ قرآنی سیشنز ان کے صحن میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں زائرین اور عمرہ ادا کرنے والے افراد ان محافل میں شریک ہو کر ان سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔/

 

4268409

نظرات بینندگان
captcha