ایرانی قراء کی سیدحسن نصرالله کے مزار پر تلاوت+ ویڈیو

IQNA

ایرانی قراء کی سیدحسن نصرالله کے مزار پر تلاوت+ ویڈیو

8:06 - March 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518060
ایکنا: ایرانی قراء نے سیدحسن نصرالله کے مزار پر حاضری دیکر تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی قراء احمد ابوالقاسمی اور حامد شاکرنژاد، حجت‌الاسلام غلامرضا قاسمیان کے ہمراہ شہید سید حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کے بعد بیروت میں سیدِ مقاومت کے مزار پر حاضر ہوئے اور قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی۔

حامد شاکرنژاد نے سورہ توبہ کی آیت 111 کی تلاوت کی:

. «إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِینَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللَّهِ فَیَقْتُلُونَ وَیُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِیلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَیْعِکُمُ الَّذِی بَایَعْتُمْ بِهِ وَذَلِکَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیمُ "بے شک اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔ وہ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں، قتل کرتے ہیں اور قتل کیے جاتے ہیں۔ یہ تورات، انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے، اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنے عہد کو پورا کرنے والا ہے؟ پس تم اپنی اس بیع پر خوشیاں مناؤ جو تم نے اللہ سے کی، اور یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔"

اسی طرح احمد ابوالقاسمی نے سورہ احزاب کی آیت 23 کی تلاوت کی: "مومنوں میں ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اس عہد کو سچ کر دکھایا جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا۔ پس ان میں سے بعض نے اپنی نذر پوری کر دی اور بعض (شہادت کے) منتظر ہیں، اور انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔"

«مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا»

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4268723

نظرات بینندگان
captcha