رمضان المبارک کی پہلی رات اور مسجد الاقصی میں ۷۰ هزار فلسطینیوں کی آمد

IQNA

رمضان المبارک کی پہلی رات اور مسجد الاقصی میں ۷۰ هزار فلسطینیوں کی آمد

5:19 - March 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3518074
ایکنا: ۷۰ هزار فلسطینی رکاوٹوں کے باوجود پہلی رات کی تراویح کے لیے مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

ایکنا نیوز، العربی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ شب صہیونی رکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینی مسلمانوں نے مسجد الاقصی میں نماز عشاء اور تراویح ادا کیں۔

70 ہزار سے زائد نمازیوں کی شرکت

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے کے مطابق، تقریباً 70 ہزار نمازی مسجد الاقصی کے صحنوں میں نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ان میں زیادہ تر قدس کے رہائشی اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری شامل تھے۔

قابض صہیونی حکام نے ہزاروں مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکا۔

صہیونی رکاوٹیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض فوجیوں نے باب العمود اور باب الاسباط پر کئی نمازیوں کو روکا، ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ کی اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے مسجد میں داخل ہونے سے منع کیا۔

اس کے باوجود، فلسطینی عوام کی بڑی تعداد نے رمضان المبارک کے پہلے روز مسجد الاقصی میں نماز اور زیارت کے لیے حاضری دی۔

بیت المقدس کی گورنری کا انتباہ

بیت المقدس کی گورنری نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی قابض حکام رمضان کے دوران مسجد الاقصی پر دباؤ بڑھانے اور سخت اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

ان میں درج زیل اقدامات شامل ہیں:

مسجد میں نمازیوں کی تعداد کو چند ہزار تک محدود کرنا۔

صرف 10 ہزار مغربی کنارے کے نمازیوں کو داخلے کی اجازت دینا۔

نئے رہا شدہ فلسطینی قیدیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنا۔

سخت سیکیورٹی اور فوجی چوکیاں

اسرائیلی فوج نے 3000 پولیس اہلکاروں کو بیت المقدس کے ارد گرد تعینات کر دیا۔

82 سے زائد فوجی چوکیوں پر اضافی سیکیورٹی اقدامات، آہنی گیٹوں اور نسل پرستانہ دیواروں کی تنصیب کے ذریعے فلسطینی علاقوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حماس کی اپیل

حماس نے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد الاقصی میں اعتکاف کریں اور قابض صہیونیوں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں۔

دنیا بھر کے فلسطینیوں سے کہا گیا کہ وہ یکجہتی مہمات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے غزہ، مغربی کنارے اور قدس کے عوام کی حمایت کا اظہار کریں۔

رہنماوں کے مطابق  فلسطینی عوام، صہیونی دباؤ کے باوجود، اپنے مقدس مقامات کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔/

 

4269093

نظرات بینندگان
captcha