ملایشیاء، رمضان میں مذہبی سیاحت میں تیزی

IQNA

ملایشیاء، رمضان میں مذہبی سیاحت میں تیزی

21:03 - March 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3518145
ایکنا: ملایشین حکام کا خیال ہے کہ اس سال مسلمان سیاحوں کی بڑی تعداد رمضان میں اس ملک کی سیر کو آسکتی ہے۔

ایکنا نیوز، ویتنام نیوز کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملائیشیا اس سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر متوقع سیاحتی ہجوم کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ حکام کا اندازہ ہے کہ 2.5 لاکھ سے 4 لاکھ تک سیاح اسلامی ثقافتی تقریبات اور مذہبی سیاحت کے منفرد تجربات کے لیے ملک میں داخل ہوں گے۔

ملائیشیا کی بومیپوترا ٹورازم ایسوسی ایشن (بومیترا) کے صدر، وان محمد آدام وان نورودین کے مطابق، رمضان کے لیے ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر ملائیشیا کی شہرت مسلسل بڑھ رہی ہے، اور یہ زیادہ تر انڈونیشیا، برونائی، سنگاپور، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

ملک میں ترکی سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو خصوصی فیسٹیولز، کنسرٹس، اور پوتراجایا میں منعقد ہونے والی دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا تجربہ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ توقع کی جا رہی ہے کہ رمضان کے آخری ہفتے میں بڑی تعداد میں مسلمان سیاح ملائیشیا پہنچیں گے، جب تہواروں اور خریداری کا ماحول اپنے عروج پر ہوگا۔ مسلمان سیاحوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہوگا کہ وہ رمضان ایک مسلم اکثریتی ملک میں گزاریں، مقامی کمیونٹی کے ساتھ افطاری کریں، رمضان بازاروں کا تجربہ حاصل کریں، اور نماز میں شرکت کریں۔

جنوری سے نومبر 2024 کے دوران، ملائیشیا نے 4.82 ملین مسلمان سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جن میں زیادہ تر انڈونیشیا، برونائی، پاکستان، سعودی عرب اور قازقستان سے آئے تھے۔

اگرچہ ملائیشیا پہلے ہی مسلم سیاحوں کے لیے ایک پسندیدہ منزل ہے، اب اس کا ہدف چینی مسلمان سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔ چین میں تقریباً 100 ملین مسلمان آباد ہیں، جن میں سے بہت سے افراد نے ابھی تک ملائیشیا کا سفر نہیں کیا، جو کہ اس کی سیاحتی صنعت کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے۔/

 

4271237

نظرات بینندگان
captcha