مڈغاسکر؛ نهج‌البلاغه اور صحیفه سجادیه کا ترجمہ «مالگاش» زبان میں شایع

IQNA

مڈغاسکر؛ نهج‌البلاغه اور صحیفه سجادیه کا ترجمہ «مالگاش» زبان میں شایع

4:59 - March 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3518151
ایکنا: حکمت و هدایت اسلامی کے حوالے سے دو معروف کتاب نهج‌البلاغه و صحیفه سجادیه کا ترجمہ مڈغاسکر عوام کی زبان میں شائع کیا گیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، 8 مارچ 2025 کا دن مڈغاسکر کی دینی ادبیات میں ایک تاریخی موڑ اور نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس روز اسلامی اور شیعی فکر پر مبنی دو اہم علمی تصانیف متعارف کرائی گئیں۔ یہ دن نہ صرف مڈغاسکر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی علامت تھا، بلکہ اس ملک کی مسلم تاریخ میں ایک سنگ میل بھی ثابت ہوا۔

نہج البلاغہ، جس کا مطلب "فصاحت و بلاغت کا راستہ" ہے، امام علیؑ کے خطبات، خطوط اور حکمت آموز اقوال پر مشتمل ایک عظیم کتاب ہے۔ امام علیؑ، جو پیغمبر اکرمﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے، اپنی دانشمندی اور روحانی بصیرت کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔ نہج البلاغہ کو چوتھی صدی ہجری میں سید رضی نے مرتب کیا، اور اس میں روحانیت، اخلاقیات، طرز حکمرانی، سماجی امور، عدل و انصاف، علم حاصل کرنے اور تربیت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

یہ دونوں کتابیں، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ، مسلمانوں، خاص طور پر شیعہ برادری کے لیے بے حد اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ صرف دینی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ تعلیمی و تحقیقی میدان میں بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ چونکہ اسلامی کتابوں کا مقامی زبان مالگاش میں ترجمہ ایک نیا اقدام ہے، اس لیے ان دو کتابوں کا ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اسلام، خصوصاً تشیع کی شناخت مڈغاسکر میں مزید نمایاں ہو سکے۔

نہج البلاغہ ایک ایسی مستند کتاب ہے جو زندگی، حکمرانی، ایمان اور انسانی تعلقات، بشمول مسلمانوں اور مسیحیوں کے روابط کو سمجھنے کے لیے ایک قیمتی ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

اس اہم کام کو انجام دینے والے دو علمی شخصیات، شکر بو منید (مدرس) اور شکور حسین ہیں، جو مڈغاسکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے ترجمے کا یہ کام تین سال میں مکمل ہوا، اور یہ ترجمہ مڈغاسکر کے عوام کے لیے ایک قیمتی علمی ورثہ شمار کیا جا رہا ہے۔/

 

4271841

نظرات بینندگان
captcha