ایکنا کو قرآنی خبروں کا سورس سمجھتا ہوں

IQNA

حجت‌الاسلام قمی:

ایکنا کو قرآنی خبروں کا سورس سمجھتا ہوں

18:58 - March 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3518185
ایکنا: ادارہ تبلیغات اسلامی سربراہ کا کہنا تھا کہ اہم قرآنی ایونٹس کے لیے ایکنا سے استفادہ کرتا ہوں۔

حجت‌الاسلام و‌المسلمین محمد قمی، سربراہ تبلیغات اسلامی، نے قرآن کریم کی بتیسویں بین الاقوامی نمائش کی آخری شب میں بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی قرآن (ایکنا) کے اسٹال پر حاضر ہو کر، اس کے یومِ تاسیس کے موقع پر ایک مختصر گفتگو میں کہا کہ اس خبر رساں ایجنسی کے کارکنان اور منتظمین کی زندگی اور کام قرآن کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں، اور یہ بات خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خبر رساں ایجنسی کی تکنیکی امور اور کارکردگی کی تفصیلات کا جائزہ ماہرین کی جانب سے لیا جانا چاہیے، اور اس حوالے سے قرآن ثقافتی ترقیاتی کونسل جیسے ادارے اس کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیں، تاکہ اس کے مثبت پہلوؤں کو مزید تقویت دی جا سکے اور اگر اس میں کوئی کمزوریاں موجود ہوں تو ان کی اصلاح کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

حجت الاسلام قمی در غرفه ایکنا

 

قرآنی نسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان تمام امور سے قطع نظر، میں ذاتی طور پر خبر رساں ایجنسی قرآن کو مختلف قرآنی امور کی تازہ ترین خبروں اور واقعات سے باخبر رہنے کا ایک معتبر ذریعہ سمجھتا ہوں اور قرآنی خبریں حاصل کرنے کے لیے اسی سے رجوع کرتا ہوں۔

انہوں نے "آیات کے ساتھ زندگی" نامی قومی تحریک کے بارے میں بھی بات کی، جو دو سال سے ماہِ رمضان کے موقع پر دارالقرآن تبلیغات اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی تصور رہبرِ معظم کے بیانات سے اخذ کیا گیا تھا، جسے کچھ ذہین اور ماہر افراد نے ایک عملی منصوبے میں تبدیل کیا، اور بعد میں بعض سرکاری اداروں نے اس کے بہتر نفاذ کے لیے مدد فراہم کرنے کی کوشش کی۔/

 

4272586

نظرات بینندگان
captcha