مانچسٹر یونائٹیڈ کھلاڑیوں کی مسجد آمد پر صارفین کی پذیرائی

IQNA

مانچسٹر یونائٹیڈ کھلاڑیوں کی مسجد آمد پر صارفین کی پذیرائی

18:41 - March 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3518193
ایکنا: مانچسٹر یونائٹیڈ کے کھلاڑی مزراوی اور ڈیالو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسمیں مذکورہ کھلاڑی مسجد میں عبادت کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، یورپ میں بہت سے مسلمان کھلاڑی ماہ رمضان میں اپنی عبادات کی ادائیگی کے پابند رہتے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں دو نمایاں نام نصیر مزراوی اور دیالو ہیں، جو مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیم کے رکن ہیں۔ ان کی ایک تصویر مانچسٹر کے ایک مسجد میں نماز تراویح ادا کرتے ہوئے وائرل ہوئی۔

اطالوی صحافی فابریزیو رومانو، جو کھلاڑیوں کی منتقلی اور فٹبال کی خبریں دینے میں مہارت رکھتے ہیں، نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں مزراوی اور دیالو کو مانچسٹر کی ایک مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رومانو نے اس تصویر کی وضاحت میں کہا کہ اماد دیالو اور نصیر مزراوی نے اجتماعی نماز کے دوران اس مبارک مہینے میں عبادات کی قبولیت کے لیے دعا کی۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، اور بہت سے صارفین نے اسے شیئر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تعریف میں اپنی آراء کا اظہار کیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے رمضان المبارک کے آغاز سے چند دن قبل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مزراوی کو شائقین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، اور وہ انہیں ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

رمضان میں مزراوی کی عبادات سے وابستگی کی ایک اور مثال یہ ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور فُلہم کے درمیان ایف اے کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران، جو رمضان کے تیسرے دن کھیلا جا رہا تھا، ریفری نے مغرب کی اذان کے قریب میچ کو روک دیا تاکہ مراکشی کھلاڑی مزراوی کو افطار کا موقع دیا جا سکے۔/

 

4272771

نظرات بینندگان
captcha