اردن کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے اور ایرانی حفاظ کی شرکت

IQNA

اردن کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے اور ایرانی حفاظ کی شرکت

8:52 - March 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3518201
ایکنا: بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز، جورڈن ٹائمز کے حوالے سے، 51 ممالک کے قراء اور حفاظ قرآن بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شریک ہیں۔

ایران کے نمائندہ، حافظ کل قرآن کریم، حسین خانی بیدگلی، اس عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے منگل کے روز عمان روانہ ہوئے تھے۔

اردن کے وزیر اوقاف، امور اسلامی و مقدسات، محمد الخلایہ نے جمعرات کے روز مسجد ملک عبداللہ اول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں کہا کہ رواں سال کا یہ مقابلہ رمضان کے آخری عشرے میں منعقد ہو رہا ہے، جو قرآن کے نزول کے بابرکت ایام ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے قرآن کریم کے مقابلوں، قرآنی اداروں اور حفاظ قرآن کی مسلسل سرپرستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردن کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے نے امت مسلمہ کے لیے بہترین حفاظ تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اوقاف نے وزارت کی جانب سے قرآنی سرگرمیوں کے فروغ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحت قائم قرآنی مراکز کے طلبہ ہمیشہ عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔

ان کے مطابق، وزارت اوقاف اس وقت پورے ملک میں 2,200 سے زائد مستقل قرآنی مراکز کی سرپرستی کر رہی ہے۔ مزید برآں، حفاظ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی سرٹیفکیٹ متعارف کرایا گیا ہے، جو ان افراد کو دیا جاتا ہے جو مکمل قرآن حفظ کر چکے ہوں۔

یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا، اور اس کا اختتامی پروگرام 26 رمضان المبارک کو منعقد ہوگا۔/

 

4273171

نظرات بینندگان
captcha