اردن بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

اردن بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

11:43 - March 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3518247
ایکنا: اردن کے بین الاقوامی مقابلوں کا اختتام ہوگیا ہے جہاں اختتامی تقریب میں اعلی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے ملک میں منعقد ہونے والے 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلے اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، اور اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کا تعارف کرایا گیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اسی سلسلے میں، فلپائن، لیبیا، اردن، فلسطین، گھانا اور موریتانیہ (مشترکہ طور پر) کے نمائندوں نے پہلی سے پانچویں پوزیشنیں حاصل کیں۔ ایران کے نمائندے حسین خانی بیدگلی نے ان مقابلوں میں 54 شرکاء میں سے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی نمائندے کے مطابق، کل 54 شرکاء میں سے 18 افراد نے بغیر کسی غلطی یا تذکر کے اپنی قرأت مکمل کی، اور ابتدائی دس شرکاء کے درمیان پوزیشن کے حصول کی دوڑ نہایت سخت اور قریبی رہی۔

یہ مکمل حافظِ قرآن، ہفتے کی صبح وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

ایکنا کے مطابق، اردن میں منعقد ہونے والے 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے، رواں سال مارچ کے وسط  میں اردن کے دارالحکومت عمان میں شروع ہوئے، جن میں دنیا کے 54 ممالک سے حفاظ نے مکمل قرآن مجید کی حفظ کی کیٹیگری میں شرکت کی۔

ان مقابلوں میں ججز کے پینل میں اردن کے چار، سعودی عرب کا ایک اور مصر کا ایک جج شامل تھا۔/

نظرات بینندگان
captcha