مسجد الحرام؛ ختم قرآن کی تقریب میں چار ملین لوگ شریک + تصاویر

IQNA

مسجد الحرام؛ ختم قرآن کی تقریب میں چار ملین لوگ شریک + تصاویر

16:03 - March 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3518254
ایکنا نیوز- رمضان المبارک کی آخری رات کو ختم قرآن پروگرام کے لیے چار ملین سے زاید لوگ مسجد الحرام میں حاضر ہوئے۔

ایکنا نیوز- سعودی اخبار البلاد کے مطابق، مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے آخری ایام میں اللہ کے مہمانوں اور بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی آمد دیکھنے میں آئی، جو عبادات اور مناسک کی ادائیگی کے لیے یہاں پہنچے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے زائرین کے استقبال کے لیے اپنے تمام عملے کو متحرک کیا، جبکہ معذور افراد اور بزرگوں کے لیے مخصوص راستوں کی بہتر تنظیم کی گئی۔

رمضان المبارک کی 29ویں شب کو مسجد الحرام میں قرآن کریم کے ختم کی بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے نسخے زائرین کے لیے دستیاب کرائے گئے۔ اس موقع پر مسجد کے تمام لاؤڈ اسپیکروں سے قرآن کریم کی تلاوت کی روح پرور صدائیں گونجتی رہیں۔

بڑی تعداد میں زائرین اور عمرہ ادا کرنے والوں نے مسجد الحرام میں نمازِ تراویح ادا کی۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ، توفیق الربیعہ کے مطابق، اس بابرکت رات میں مسجد الحرام میں 3.4 ملین سے زائد نمازی اور 646,000 سے زیادہ عمرہ زائرین حاضر ہوئے، جو نماز تراویح اور ختم قرآن میں شریک ہوئے۔/

تصویری جھلکیاں:

 

 

 

 

4274191

نظرات بینندگان
captcha