دوحہ میوزیم میں قرآنی خطاطی نمائش کا اہتمام

IQNA

دوحہ میوزیم میں قرآنی خطاطی نمائش کا اہتمام

5:15 - April 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3518297
ایکنا؛ نمائش «فضائے مکه؛ حج و عمره پر نظر» دوحہ اسلامی آرٹ کے تعاون سے منعقد کی گیی ہے جہاں عثمانی قرآنی خطاطی کی نمایش جاری ہے۔

ایکناء نیوز- عربی ۲۱ نیوز کے مطابق دوحہ میں جاری "حج اور عمرہ" سے متعلق نمائش ۳۰ دسمبر ۲۰۲۵ تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں کعبہ کے سنہری دروازے کو پیش کیا گیا ہے، جو اسلامی نقش و نگار اور قرآنی آیات سے مزین ہے۔ اس کے ساتھ کعبہ کا غلاف (کسوہ)، جو سیاہ رنگ کی ریشمی چادر ہے اور "شہادتین" سے مزین ہے، نیز "میزاب الرحمہ" (کعبہ کی چھت پر موجود ایک مخصوص آب‌رو جو بارش یا صفائی کے پانی کو باہر نکالنے کے لیے استعمال ہوتا ہے) بھی عوامی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

نمائش کے نمایاں فن پاروں میں سے ایک، عثمانی خوشنویس احمد قرہ حصاری کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن مجید کا ایک اصل نسخہ ہے، جو ۳۰۰ صفحات پر مشتمل ہے، تذہیب شدہ (سونے اور رنگوں سے مزین)، اور اسلامی تزئینات سے آراستہ ہے۔ یہ نسخہ اس وقت استنبول کے توپکاپی محل کے عجائب گھر میں محفوظ ہے۔

اس قرآن کا ہر صفحہ پانچ حصوں میں تقسیم ہے اور یہ نسخہ ثلث اور نسخ جیسی مشہور عربی خطاطیوں کے امتزاج سے لکھا گیا ہے، جو خطاطی کے شاہکار سمجھے جاتے ہیں۔

نمائش کا ایک حصہ قطری کلیکشنر "راشد المریخی" کی ذاتی آرٹ کلیکشن پر مشتمل ہے، جنہوں نے اس نمائش کے انعقاد میں بھی تعاون کیا ہے۔ یہاں حج اور عمرہ کی عبادات سے متعلق فن پارے اور نوادرات پیش کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی متعدد بار دوحہ کے اسلامی فنون کے عجائب گھر میں حج کے موضوع پر نمائشیں منعقد ہو چکی ہیں، جن میں زائرین کے روحانی تجربات اور حج و عمرہ کی روحانیت کو آرٹ کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔/

 

4275212

ٹیگس: دوحہ ، نمایش ، قرآنی
نظرات بینندگان
captcha